موت یاشہادت؟

:Share

کیاحالیہ پاک بھارت معرکۂ آرائی نے دنیاکواپنے خنجرسے آپ خودکشی کرنے کی علامہ اقبال کی پیش گوئی پرلاکھڑاکیا ہے اور دنیاجودنیائے دولت کی نازک شاخ پرآشیانہ بنائے ہوئے ہے،اس کی تباہی سن رہی ہے۔اس وقت پاک بھارت ہی نہیں دنیائے عالم کومہلک ہتھیاروں سے خطرہ لاحق ہوچلاہے جودنیاکاسب سے خطرناک اورفیصلہ کن ہتھیارسمجھا جاتاہے،جس کوایٹم بم کہاجاتاہے۔یہ آناًفاناًزندگی کی رمق چھین کردھرتی کوبانجھ کردینے کاحامل ہے جوجنگ کا آخری ہتھیارکہلاتاہے جس کا تجربہ سفاک امریکانے جاپان کے دو شہروں ہیروشیمااورناگاساکی کوملیامیٹ کرکے فتح کے شادیانے بجائے اوراب تک اس ہلاکت کااجاڑپن تباہ کاری کاسامان لئے ہوئے جائے عبرت ہے۔ یادرکھیں کہ6/ ْاگست1945ء کوگرائے جانے والے نومولود ایٹم بم نے دولاکھ افرادکو موقع پرہی ہلاک کردیاتھا جبکہ زخمیوں کی تعداداس سے کہیں زیادہ تھی جو عمربھرکیلئے معذور ہوگئے بلکہ اس واقعے میں دودرازبچ جانے والے افرادکے ہاں برسہابرس معذوراولاد جنم لیتی رہی اورآج تک ان دونوں علاقوں میں کوئی فصل پیدانہیں ہوسکی۔
ان حملوں سے بچ جانے والوں نے دنیاکوالمناک ،دردناک داستانیں سنائیں اوران ہتھیاروں کے کھیل سے بازرہنے اورعبرت پکڑنے کی بات کواس قدراپنے پلے باندھاکہ مڑ کراس کے قریب تک نہیں آئے۔بھارت اورپاکستان کی نظریاتی لڑائی میں ایٹمی صلاحیت نے اس وقت بھارت کومتوجہ کیاجب وہ پاکستان کوصفحۂ ہستی سے مٹانے کی سوچ رہاتھا۔ 1960ء میں بھارت نے جوہری پروگرام شروع کیاتاہم 1965ء کی جنگ تک یہ صلاحیت حاصل نہیں کرسکاتھااورپاک بھارت جنگ میں بھارت منہ کی کھاکرزخم خوردہ وحشی بن گیا ۔پھر1971ء کی جنگ میں اس نے مشرقی پاکستان کوجداکرنے میں اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کرپاکستان کے غداروں کی مددسے کامیابی حاصل کی تووہ فتح کے نشے میں بدمست ہوگیااورپوری طرح ایٹم بم کی تیاری میں جت گیا اور1974ء میں پہلاایٹمی دہماکہ کردیا۔
اس وقت پاکستان میں ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت تھی جوبہرحال بڑے جرأت مندفیصلوں کی صلاحیت کے حامل حکمران تھے۔انہوں نے برملا اعلان کیاکہ میری قوم گھاس کھالے گی لیکن ایٹم بم ضروربنائے گی۔انہی دنوں فخرپاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کوفری ہینڈدے دیاگیااورغلام اسحاق خان نے پاکستان کے خزانے کامنہ کھول دیاجس کے بعدناموراور گمنام ہیروزنے اس کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیالیکن اس کے ساتھ ہی امریکانے اپنادباؤبڑھادیاکہ پاکستان کبھی بھی ایٹمی صلاحیت کے قریب بھی نہ جاسکے۔ادھرامریکی استعمار کی تدبیرتھی اورادھرمیرے رب کی تدبیرغالب آئی ۔1979ء میں سوویت یونین اپنے پسماندہ پڑوسی افغانستان میں پوری طاقت کے ساتھ آن دھمکا۔ان دنوں ذوالفقار علی بھٹوکی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں جنرل ضیاء الحق اقتدارکی زمام کار سنبھال چکے تھے۔
امریکا،سوویت یونین سے حساب چکانے کیلئے آنکھیں موندے ایٹمی صلاحیت کی پاکستانی کوششوں پرخون کے گھونٹ پیتارہااورپاکستان نے1984 ء میں کولڈاسٹارٹ تجربہ ایٹم بم کاکردیا۔ ضیاء الحق نے کرکٹ ڈپلومیسی کے نام پراس ایٹم بم کاہلاکت سے پاک خوبصورت تجربہ بھارت پرکیااوراس وقت کے وزیراعظم راجیوگاندھی کوبرملابتادیاکہ کہ اگر بھارت نے جنگ چھیڑی تو پاکستان توشائدختم ہوجائے مگرپھربھی 56اسلامی ریاستیں دنیا میں باقی رہیں گی البہ پوری دنیامیں واحد ہندوریاست بھارت کانام ونشان مٹ جائے گا۔1998ء میں جب نوازشریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے ،بھارت نے پانچ جوہری تجربات کرکے پاکستان کوہراساں کرنے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ ٹھیک دہماکہ کے آدھ گھنٹے کے بعدایڈوانی نے اپنی پریس کانفرنس میں آزاد کشمیرمیں ”ہاٹ پرسوٹ”کی کھلی دہمکی بھی دے ڈالی تونوازشریف پربھی ایٹمی دہماکہ کرنے کادباؤ بڑھ گیا۔ملک کے معروف صحافی مجیدنظامی مرحوم جوپاکستان میں ایک بہت بڑے صحافتی ادارے کے مالک بھی تھے ، انہوں نے نوازشریف کومشورہ دیاکہ اگراس نے اس موقع پردہماکہ نہ کیاتوقوم اس کادہماکہ کردے گی اوراس کے ساتھ ہی ڈاکٹرعبدالقدیرنے نوازشریف کوخط لکھاکہ اگرآپ نے اس وقت دہماکہ نہ کیاتومیں پوری قوم کوپریس کانفرنس کرکے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں اطلاع دےدوں گا۔
ان حالات میں نوازشریف نے باقاعدہ ایٹمی دہماکوں کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں جس پر امریکانے ڈالرزکی بارش کے ذریعے ان کوروکنے کی ناکام کوشش کی لیکن پاکستان نے چاغی کے مقام پر”نعرہ تکبیر،اللہ اکبر”کی گونج میں پانچ کے مقابلے میں چھ جوہری دہماکے کرکے بھارت کومنہ توڑجواب دے دیا۔یوں پاکستان نے اللہ کے فضل وکرم سے بھارت پرایٹمی برتری ثابت کردی ۔اب پاکستان کے پاس 130سے 140اوربھارت کے پاس 120سے 130ایٹم بم ہیں اوراس کے ساتھ میرے ربّ ِ کریم نے پاکستان پر ایک اورخصوصی فضل فرمایاکہ بے نظیرکے دورحکومت میں شمالی کوریاکے تعاون سے میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرکے اس پرہمارے سائنس دانوں کی مہارت نے اب میزائل ٹیکنالوجی کی دنیامیں اپناسکہ جمالیاجس کیلئے ساری دنیا کے دفاعی ماہرین اورسائنسدانوں کے سامنے مختلف تجربات نے اس کی تصدیق بھی کردی۔
فضاء سے فضاء میں،فضاء سے زمین پر،فضاء سے سمندرمیں،زمین سے زمین پر، سمندرسے فضاء میں میزائل قریب اوردور پھینکنے کی وہ صلاحیت حاصل کرلی ہے جودشمنوں کومنٹوں سیکنڈوں میں تباہ اور بربادکرنے کی حامل ہے۔اب توپاکستان کے پاس چھوٹے جوہری ہتھیاروں کی بھی اطلاعات ہیں جن کی میدان جنگ میں فیصلہ کن حیثیت سمجھی جاتی ہے۔ تناسب کے لحاظ سے بھارت کوعددی برتری ضرورہے مگرقوت وطاقت کے لحاظ سے اورمہارت کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیتوں کی ایک دنیامعترف ہے۔حال ہی میں پاکستان نے بھارت کے طیاروں کومارگراکرثابت بھی کردی ہے۔یہ کوئی فارسی پڑھنے کی بات نہیں جوبھارت نہ سمجھے اورایران سمجھ کربھی بھارت کی گودمیں جابیٹھے۔ایٹمی صلاحیت جنگ روکنے کابھی اہم ذریعہ ہے اوربھارت پاکستان کی اس صلاحیت سے خوفزدہ ہے۔وہ سرحدوں پرفوج تولاتاہے لیکن مہینوں اسے حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ 2002ء میں بھی وہ سرحدوں پر بھاری فوجی نفری اوربھاری ہتھیاروں کے ساتھ آیالیکن مہینوں خاک چاٹنے کے بعدپاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے خوف سے ”لوٹ کے بنیاء گھر کو لوٹ گیا”۔
بھارت خوب جانتاہے کہ ایٹمی جنگ کیاہوتی ہے اورپاکستان کی تباہ کاری کی صلاحیت کہاں تک ہے۔اس وقت بھارت کا ایک ایک چپہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی باقاعدہ زدمیں ہے اوربھارت ہی نہیں بلکہ اس کے مربی بھی اس سے خوب آگاہ ہیں۔رسوال اکرمۖ کافرمان امروزبھارت کی شکست کی انمٹ لکیرہے۔بھارت کے بت پرستوں کاانجام جو دنیاسے رخصت کے بعد سے آخرت کے میدان تک آگ میں جلناہے اوروہ موت سے خوفزدہ ہے کیونکہ ارشادربانی کامفہوم ہے جس میں وہ کافروں کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں کہ ”اگرتم سچے ہوتوموت کی تمناکرو ”اوریہ حقیقت بھی ہے جس کوبھارت بھی سمجھتاہے ۔بھارت کے بت پرست جتناموت سے ڈرتے ہیں اتناپاکستانی شہادت سے محبت کرتے ہیں۔اگرپاک بھارت معرکۂ آرائی بڑھی تودونوں ممالک ہی نہیں پوری دنیا تباہ کاری کاشکارہوجائے گی اوریہ خوف موت سے خوفزدہ عناصرکی نینداڑائے ہوئے ہے، چاہے وہ امریکاہویاان کے بیوپاری،وہ بھارت کی منڈی اجڑنے اورہتھیاروں کے کاروبارٹھپ ہونے کا اندیشہ کاشکاربھی بھارت کی تباہی سے ہیں ۔
جنگ کی ترنگ انہیں حواس باختہ کئے ہوئے ہے اورمسلمان جہادکے جذبہ سے سرشارہیں ،یہی فرق مسلمانوں اورکافروں میں ہے۔مسلمان جنگ کی تمنانہیں کرتامگراس پرتھوپ دی جائے تووہ پھرپیچھے نہیں ہٹتا کیونکہ وہ شہادت کاطالب اورجنت کامتمنی ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں