Wisdom od Wise Iqbal

مدبراقبال کاتدبر

:Share

برصغیرکی تقسیم جیسی زمینی حقیقت کے بعداب تاریخ کوجھٹلانے یاان حقیقی خاکوں میں جھوٹ وبدنیتی کارنگ بھرکرتاریخی واقعات کی شکل بگاڑکرنئی نسل کوگمراہ کرکے اقبال سے بدظن کرنے کی کوشش ایسے ہی ہے جیسے چاندپرتھوکاواپس اپنے منہ پرگرتاہے۔8دہائیوں کے گزرنے کے بعداقبال پرپنڈت نہروکے اس بے جاالزام کوکیوں دہرایاجارہاہے کہ”اقبال اپنی زندگی کے آخری دورمیں سوشلزم کے زیرِاثرتصورِپاکستان سے دستبردارہو گئے تھے۔کیاان الزامات سے زمینی حقائق بدل سکتے ہیں کہ دوبارہ ایسااکھنڈبھارت قائم ہوجائے جہاں ہرروزکشمیراور گجرات جیسی قیامتیں مسلمانوں پرڈھائی جائیں!اقبال جنہوں نے پاکستان جیسی ریاست کاخواب دیکھا،ان کواس الزام میں آخرکیوں ملوث کیاجارہاہے؟اورایک ہی وقت میں بھارت اور پاکستان میں ایسابے ڈھنگاراگ کیوں سنائی دے رہاہے؟آئیے تاریخ کے جھروکوں سے حقائق کی دنیامیں جھانکتے ہیں:

پنڈت جی اپنی کتاب”دی ڈسکوری آف انڈیا”جوانہوں نے1944ءمیں قلعہ احمدنگرکے زنداں میں بیٹھ کرتحریرکی تھی،اس کتاب میں انہوں نے بطورشاعراورمفکراقبال کے فیضان کی تحسین فرمائی ہے مگراقبال کوخراجِ تحسین کرتے وقت وہ یہ بھی کہہ گزرے ہیں کہ اقبال”ایک شاعر،عالم اور فلسفی تھے اورپرانے جاگیرداری نظام سے وابستہ تھے”۔پنڈت جی مزیدلکھتے ہیں کہ:اقبال پاکستان کے اوّلین حامیوں میں سے تھے لیکن ایسامعلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس تجویزکی لغویت اوران خطرات کومحسوس کرلیاتھاجواس تجویزمیں مضمرہیں۔برطانوی مصنف ایڈورڈتھامس نے لکھاہے کہ “ایک ملاقات کے دوران اقبال نے ان سے یہ کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ کے ایک اجلاس میں صدرکی حیثیت سے پاکستان کی حمائت کی تھی مگران کو یقین تھاکہ یہ تجویز مجموعی طورپرہندوستان اورخصوصاًمسلمانوں کیلئے مضرہے۔شائدانہوں نے اپناخیال بدل دیاتھایاپہلے اس مسئلے پر زیادہ غور نہیں کیا تھاکیونکہ اس وقت تک اس نے کوئی اہمیت حاصل نہیں کی تھی۔ان کاعام نظریہ زندگی پاکستان یاتقسیمِ ہندکے اس تصور کے ساتھ جوبعدمیں پیداہوا، ہم آہنگ نہیں تھا۔آخری عمرمیں اقبال کارحجان اشتراکیت کی طرف بڑھتاگیا۔سوویت یونین کی زبردست کامیابی نے ان کوبہت متاثرکیااوران کی شاعری کارخ بدل گیا”۔

پنڈت نہروکایہ الزام سراسرغلط ہے،ان کایہ الزام لاعلمی پرنہیں بلکہ بدنیتی پرمبنی ہے جن لوگوں نے اقبال کی شاعری،فلسفہ اور سیاست کاسرسری سے بھی کم مطالعہ کیاہے وہ بھی اس صداقت کی گواہی دیں گے کہ جاگیرداری نظام کااقبال سے بڑادشمن ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا۔پنڈت جی سے سب سے بڑا تاریخی سہویہ ہواکہ وہ بھول گئے کہ ان کی کتاب سے3 برس قبل قائداعظم کے دیباچہ کے ساتھ قائداعظم کے نام اقبال کے خطوط شائع ہو چکے تھے،یہ انگریزی کتاب یقیناپنڈت جی کی نظرسے گزرچکی ہوگی،اس کتاب میں شامل28 مئی 1937 ءکاوہ طویل خط بھی شامل ہے جس میں پنڈت جی کی”بے خداسوشلزم”کوبھی زیرِبحث لایا گیاہے اوربتایاگیاہے کہ مسلمان تورہے ایک طرف،خودہندومعاشرہ بھی”بے خداسوشلزم” کو ہرگزقبول نہیں کرے گا۔پنڈت جی کی سوشلزم کوردکرتے وقت اقبال نے قائداعظم کوبتایاہے کہ اگراسلامی شریعت کی دورِحاضرکے معاشی نظریات کی روشنی میں ازسرِنوتفسیرکی جائے تو مسلمان عوام کی روٹی روزگارکامسئلہ بہترطورپرحل ہوسکتاہے۔مسلمان کوغربت کےعذاب سے نجات دلانے کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ مسلمانوں کی الگ قانون سازاسمبلی ہواوریہ اسمبلی متحدہ ہندوستان کی بجائے ایک الگ خودمختارمملکت میں ہی قائم کی جاسکتی ہے۔اس خط کے مندرجات زبانِ حال سے پکارپکارکرکہہ رہے ہیں کہ:
اوّل:اقبال جواہرلال نہروکی”بے خداسوشلزم”پراسلام کے اقتصادی نظام کوترجیح دیتے ہیں۔
دوم:اسلام کے اقتصادی نظام کوعہدِجدیدکے سیاق وسباق میں نافذکرنے کیلئے جداگانہ مسلمان مملکت کاقیام ضروری ہے۔
سوم:اپنی وفات سے فقط چندماہ پہلے وہ قائداعظم کویہ مشورہ دے رہے تھے کہ وہ قیامِ پاکستان کوکل ہند مسلم لیگ کاسیاسی پروگرام بنالیں۔
چہارم:اس خط کے آخرمیں وہ قائداعظم سے سوال کرتے ہیں کہ کیاوہ وقت نہیں آپہنچاجب ہمیں کھل کرقیامِ پاکستا ن کواپنی منزل قراردے دیناچاہئے؟

پنڈت جی دانستہ طورپراقبال کی وفات سے تین ماہ پیشترمیاں افتخارالدین کے ہمراہ جاویدمنزل میں علامہ اقبال سے جوملاقات کی تھی،اس ملاقات کی خوشگواریادوں کایہ واقعہ بیان کرناکیوں مناسب نہیں سمجھالیکن اسےڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی نے اپنی کتاب ”اقبال کے آخری دوسال”میں بیان کردیاہے۔محترم بٹالوی صاحب لکھتے ہیں:
پنڈت نہرواس زمانے میں زورشورسے سوشلزم کاپروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھے،انڈین نیشنل کانگرس کے دواجلاسوں کے وہ صدررہ چکے تھے اوردونوں مرتبہ اپنے خطباتِ صدارت میں انہوں نے کہاتھاکہ ہندوستان کے تمام مصائب کاعلاج سوشلزم ہے لیکن کانگرس کے بڑے بڑے لیڈروں میں کوئی شخص بھی اس بارے میں پنڈت نہروکامعاون یاہم خیال نہیں تھابلکہ سردار پٹیل،راج گوپال اچاریہ اورستیہ مورتی نے توعلی الاعلان پنڈت نہروکے اس عقیدے سے اختلاف کااظہارکیاتھا۔دورانِ ملاقات میں ڈاکٹرصاحب نے پنڈت نہروسے پوچھاکہ سوشلزم کے بارے میں کانگرس کے کتنے آدمی آپ کے ہم خیال ہیں؟پنڈت جی نے جواب دیاکہ ،نصف درجن کے قریب،۔ڈاکٹرصاحب نے فرمایا”تعجب ہے،خودآپ کی جماعت میں آپ کے ہم خیالوں کی تعداد صرف نصف درجن ہے،ادھرآپ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کوکانگرس میں شامل ہونے کامشورہ دوں،توکیامیں دس کروڑمسلمانوں کوچھ آدمیوں کی خاطرآگ میں جھونک دوں؟اس پرپنڈت جی خاموش ہوگئے۔

اسی ملاقات میں ایک اورناگواواقعہ بھی پیش آیاتھااورپنڈت جی نے اس کوبھی قوم کوبتانامناسب نہیں سمجھا،ہاں البتہ بٹالوی صاحب نے بیان کردیاہے:
ابھی ان دوعظیم المرتبت انسانوں کے ساتھ گفتگوجاری تھی کہ یکایک میاں افتخارالدین بیچ میں بول اٹھے کہ”ڈاکٹرصاحب!آپ مسلمانوں کے لیڈر کیوں نہیں بن جاتے؟مسلمان مسٹرجناح سے زیادہ آپ کی عزت کرتے ہیں،اگرآپ مسلمانوں کی طرف سے کانگرس کے ساتھ بات چیت کریں تو نتیجہ بہترنکلے گا۔ڈاکٹرصاحب لیٹے ہوئے تھے،یہ سنتے ہی غصے میں اٹھ کربیٹھ گئے اور انگریزی میں کہنے لگے،
Well, the trick is that you want to pit me against Mr. Jinnah, I want to tell you that Mr. Jinnah is the real leader of the Muslims, and I am his ordinary soldier.
تواچھا،یہ چال ہے کہ آپ مجھےبہلاپھسلاکرمسٹرجناح کے مقابلے میں کھڑاکرناچاہتےہیں،میں آپ کو بتادیناچاہتاہوں کہ مسٹرجناح ہی مسلمانوں کے اصل لیڈرہیں اورمیں توان کامعمولی سپاہی ہوں”۔اس کےبعدڈاکٹرصاحب بالکل خاموش ہوگئےاورکمرے میں تکدرآمیزسکوت طاری ہوگیا۔پنڈت نہرونے فوراًمحسوس کرلیاکہ میاں افتخارالدین کے دخل درمعقولات نے ڈاکٹرصاحب کوناراض کردیاہے اوراب مزیدگفتگوجاری رکھنابے سودہے چنانچہ وہ اجازت لیکررخصت ہوگئے۔

حیرت یہ ہے کہ انہوں نے ان ناقابلِ فراموش یادوں کوتوآسانی سے فراموش کردیامگر ایڈورڈتھامسن کی گپ شپ کوناقابلِ تردید تاریخی صداقت کادرجہ دے دیا۔ایڈورڈتھامسن آکسفورڈ یونیورسٹی میں بنگالی زبان کے استادتھےاورتاریخ ہندسے بھی علمی شغف رکھتے تھے۔وہ دومرتبہ برطانیہ کے اخبارمانچسٹرگارڈین کے نامہ نگارکے روپ میں بھی برٹش انڈیاتشریف لائے تھے۔گاندھی، رابندرناتھ ٹیگور،راج گوپال اچاری،سردارپٹیل اورجواہر لال نہروکے ساتھ ان کے گہرے دوستانہ تعلقات تھےجہاں وہ ہمیشہ مسلم لیگ کی مخالفت میں سرگرم رہتے تھے، وہاں کانگرس کی پرجوش وکالت کا کوئی موقعہ بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔جس روایت کاسہارالیکرپنڈت جی نے اقبال پرالزام تراشی کی ہے وہ ایڈورڈتھامسن اورعلامہ اقبال کی زبانی گفتگو پرمبنی ہے۔ایڈورڈ تھامسن موصوف کایہ بیان قائداعظم کے نام اقبال کے متذکرہ بالاخطوط کی دستاویزی شہادت کے ساتھ ساتھ اقبال نہروملاقات کے مندرجہ بالااحوال ومقامات کی بنیادپرجھوٹ ثابت ہوتاہے۔اقبال آخردم تک اپنے تصورِپاکستان کوقیامِ پاکستان کی صورت میں جلوہ گردیکھنے کی تمنامیں سرشاررہے۔قائداعظم کے ایک ادنیٰ سپاہی کی حیثیت میں سرگرمِ عمل رہے اوراسلامیانِ ہندکویہ مشورہ دیتے رہے کہ میری زندگی کی دعائیں مانگنے کی بجائے محمدعلی جناح کی طویل زندگی کی دعائیں مانگو،صرف جناح ہی قوم کی کشتی کوساحل ِمرادتک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نہ معلوم یہ باتیں پنڈت جی کے ذہن سے کیوں محوہوگئی تھیں یا انہوں نے ان باتوں کوناخوشگواراوراپنی سیاسی آئیڈیالوجی کی تردیدسمجھ کراپنی کتاب میں درج کرناکیوں مناسب نہیں سمجھا؟
نگاہ بلند،سخن دلنواز،جاں پرسوز
یہی ہے رختِ سفرمیرِ کارواں کیلئے

اس کی وجہ صرف اورصرف یہی تھی کہ علامہ اقبال ہمیشہ یہ فرماتے تھے کہ میرے نبیﷺکا یہ مبارک فرمان ہے کہ تم میں بہتروہ شخص ہے جس کے اخلاق بہترین ہیں۔اسی لیے نظریاتی اختلاف کے باوجودعلامہ اقبال اورپنڈت نہروکے درمیان ہمیشہ باہمی احترام کے تعلقات قائم رہے۔پنڈت نہرو نے1933ء میں لندن کی گول میزکانفرنس میں مسلمان مندوبین کے طرزِفکروعمل کو تنقیدکانشانہ بنایاتھا۔گاندھی کے اس رویہ کی حمائت میں نہروکی لب کشائی پراقبال حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اقبال اس کانفرنس میں شریک تھے مگرنہروشریک نہیں تھے۔کانگرس کی نمائندگی گاندھی نے کی تھی۔ گاندھی نے واپسی پرکہاکہ انہوں نے ذاتی طورپرمسلمانوں کے تمام مطالبات کوقبول کرلیاتھامگرسیاسی رجعت پسندی کی بناءپر مسلمانوں نے کانفرنس کوناکام بنادیا۔نہرونے گاندھی کی باتوں میں آکرمسلمان مندوبین کے خلاف ایک انتہائی سخت سیاسی بیان داغ دیاچنانچہ علامہ اقبال نے گاندھی کے اس الزام کی تردید میں جواہر لال نہروکوجوخط تحریرکیااس میں علامہ کااخلاق ملاحظہ فرمائیں:

میں پنڈت جواہرلال نہروکے خلوص اورصاف گوئی کی ہمیشہ سے قدرکرتارہاہوں۔مہاسبھائی معترضین کے جواب میں جوتازہ ترین بیان انہوں نے دیا ہے اس سے خلوص ٹپکتاہے اوریہ چیزآج کل کے ہندوستانیوں میں کم یاب ہے لیکن ایسامحسوس ہوتاہے کہ پچھلے تین سالوں میں جوگول میزکانفرنسیں لندن میں منعقد ہوئی ہیں ان میں شریک ہونے والے مندوبین کے رویہ کے متعلق پنڈت جی کی تحقیق کی بنیادکسی تعصب پرمبنی ہے”۔اس خوش گمانی کے اظہارکے بعدعلامہ اقبال نے اصل حالات کوبے نقاب کرتے ہوئے بتایاکہ”گاندھی جی نے مسلمانوں کے مطالبات کوذاتی طورپر ماننے کاعندیہ تو دیاتھامگرساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا تھاکہ وہ اس بات کی حتمی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کانگرس کی مجلسِ انتظامیہ بھی ان مطالبات کوتسلیم کرلے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتادیاتھاکہ کانگرس انہیں ان مطالبات کے سلسلے میں مکمل اختیاردینے کیلئے کبھی بھی رضامندنہیں ہو گی، گویاعملاًگاندھی جی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کورد کردیاتھا،مسٹرگاندھی جی کی دوسری غیرمنصفانہ شرط یہ تھی کہ مسلمان اچھوتوں کے مخصوص مطالبات کی حمائت ترک کردیں مگرمسلمانوں نے اچھوتوں کی حمائت سے دستبرداری سے انکارکرکے گاندھی جی کوناراض کردیاتھا”۔چنانچہ اپنے اس خط میں انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ اپنے زدِعام سوشلسٹ خیالات کے پیشِ نظرپنڈت جواہرلال نہرواس انسانیت کش شرط کی کیسے حمائت کریں گے؟کم ازکم انہیں یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ مسلمانوں کوسیاسی معاملات میں رجعت پسندی کاالزام دیں۔اس صورت میں میں وہ لوگ جوہندوؤں کے فرقہ پرستانہ مقاصدکو اچھی طرح سمجھتے ہیں،اس نتیجے پرپہنچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پنڈت جی فرقہ وارانہ فیصلےکےخلاف ہندو مہاسبھاکی جاری کردہ مہم میں ایک سرگرم رکن ہیں”۔

مسلمانوں کے خلاف پنڈت جواہرلال نہروکادوسراالزام یہ تھاکہ مسلمان ہندوستانی قومیت کے مخالف ہیں۔اس کے جواب میں علامہ اقبال نے فرمایا: اگرقومیت سے ان کی مرادیہ ہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں کوحیاتاتی معنوں میں ملاجلاکرایک کردیاجائے توپھر میں ہی اس نظریہ قومیت سے انکارکا مجرم ہوں۔میں پنڈت نہروسے ایک سیدھاساسوال کرناچاہتاہوں،جب تک اکثریت والی قوم دس کروڑکی اقلیت کے کم سے کم تحفظات کوجنہیں وہ اپنی بقاءکیلئے ضروری سمجھتی ہے،نہ مان لے اورنہ ہی ثالث کافیصلہ تسلیم کرے بلکہ واحد قومیت کی ایسے رٹ لگاتی رہے جس میں صرف اس کااپناہی فائدہ ہے،ہندوستان کامسئلہ کیسے حل ہوسکتا ہے؟ اس سے صرف دوصورتیں نکلتی ہیں،یاتواکثریت والی ہندوستانی قوم کویہ مانناپڑے گاکہ وہ مشرق میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے برٹش سامراج کی ایجنٹ بنی رہے گی یاپھرملک کومذہبی،تاریخی اورتمدنی حالات کے پیشِ نظراس طرح تقسیم کرناہوگاکہ موجودہ شکل میں انتخابات اورفرقہ وارانہ مسئلہ کاسوال ہی نہ رہے”۔

پنڈت نہروکے جواب میں دیاگیا علامہ اقبال کایہ بیان یقینی طورپرپنڈت جی کی نظروں سے گزراہوگا،اس بیان میں روزِاوّل تاآخر اقبال کاترقی پسند، وسیع النظراورانسان دوست مسلک نمایاں ہے۔یہ بیان تصورِپاکستان کی نفی سے نہیں بلکہ اثبات سے عبارت ہے ۔ایسے میں پنڈت جی کایہ کہناکہ 1930ءکے بعداقبال اپنے تصورِپاکستان سے دستبردارہوگئے تھے،دیانت داری پرمبنی نظرنہیں آتا بلکہ تاریخی حقیقت پرتعصب کی چادرڈالنے کے مترادف ہے۔آئیے مستند تاریخی حوالوں سے کچھ اورپوچھتے ہیں:
جب پنڈت نہرونے”ماڈرن ریویو”(کلکتہ)میں دنیائے اسلام کی صورتحال پرتین مضامین میں وطنیت اورلا دینیت کے فروغ کاخیر مقدم کیاتھاتواس کے جواب میں اقبال نے بھی”ماڈرن ریویو”(کلکتہ)ہی میں پنڈت جی کی فکری گمراہی کوراست فکری میں بدلنے کاسامان کیا۔اپنے طویل مضمون کے آغازمیں اقبال نے برملاکہا:
“میں اس بات کوپنڈت جی اورقارئین سے پوشیدہ نہیں رکھناچاہتاکہ پنڈت جی کے مضامین نے میرے ذہن میں احساسات کاایک دردناک ہیجان پیدا کردیاہے۔جس اندازمیں انہوں نے اپنے خیالات کااظہارکیاہے اس سے ایک ایسی ذہنیت کاپتہ چلتاہے جس کو پنڈت جی سے منسوب کرنامیرے لئے دشوارہے۔وہ اپنے دل میں مسلمانانِ ہندکے مذہبی اورسیاسی استحکام پسند نہیں کرتے۔ ہندوستانی قوم پرست جن کی سیاسی تصوریت نے احساسِ حقائق کوکچل ڈالاہے،اس بات کوگوارانہیں کرتے کہ شمال مغربی ہند کے مسلمانوں میں احساسِ خودمختاری پیداہو”۔

قارئین!ذراغورفرمائیں کہ اقبال کایہ تجزیہ کہ”پنڈت جی کی سیاسی تصوریت نے احساسِ حقائق کوکچل ڈالاہے”وقت نے بہت جلد سچ ثابت کردکھایا، جب پنڈت جی کے دل میں برصغیرکی زندگی کے ٹھوس حقائق کااحساس جاگ اٹھاتومولاناابو الکلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں بھی ٹھوس حقائق یعنی قیامِ پاکستان کی حقیقت کوقبول کرنے کامشورہ دینے لگے۔مولاناآزادنے اپنی تصنیف”انڈیا ونزفریڈم میں اس بات کاذکریوں فرمایاہے:”
“After a few days Jawaharlal came to see me again. He began with a long Preamble in which he emphasized that we should not indulge into wishful thinking, but face reality. Ultimately he came to the point and asked me to give up opposition to partition.”
“کچھ دنوں کے بعد جواہر لال دوبارہ مجھ سے ملنے آئے۔ انہوں نے ایک طویل تمہید کے ساتھ آغاز کیا جس میں اس نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں خواہش مندانہ سوچ میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے بلکہ حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے۔ بالآخر وہ اس بات پر پہنچے اور مجھ سے تقسیم کی مخالفت ترک کرنے کو کہا”۔

اسلامیانِ ہند نے1944ءکے انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے نہرواورگاندھی کے سیاسی خواب پرستوں کوزندگی کے جن حقائق کااحساس دلایاتھا، اقبال نے برسوں پہلے نہروکوان حقائق کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ”سیاسی تدبرکاتقاضہ یہ ہے کہ زندگی کے حقائق سے فرارکرنے کی بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کران سے پنجہ آزماہواجائے”۔اپنے زیرِنظر مضمون میں بھی علامہ اقبال نے جداگانہ مسلمان قومیت کے سوال پر دوٹوک اندازمیں اظہارِخیال کیاتھا۔اقبال نے اسلامیانِ ہندکے سیاسی مسلک پران الفاظ پرروشنی ڈالی تھی:
اسلام سے اس وقت تصادم ہوتاہے جب کہ وہ ایک سیاسی تصوربن جاتی ہے اوراتحادانسانی کا بنیادی اصول ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اوریہ مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام شخصی عقیدے کے پس منظرمیں چلاجائے اورقومی زندگی میں ایک حیات بخش عنصرکی حیثیت سے باقی نہ رہے،جداگانہ مسلمان قومیت کا سوال صرف ان ممالک میں پیداہوتاہے جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں اورجہاں قومیت کایہ تقاضہ ہے کہ وہ اپنی ہستی کومٹادیں۔جن ممالک میں مسلمان اکثریت میں ہیں،اسلام قومیت سے ہم آہنگی پیداکرلیتاہے کیونکہ یہاں اسلام اورقومیت عملاًایک ہی چیزہے۔میں یقین کامل کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ اسلامیانِ ہندکسی ایسی سیاسی تصوریت کاشکارنہیں بنیں گے جوان کی تہذیبی وحدت کاخاتمہ کردے گی،اگران کی تہذیبی وحدت محفوظ ہوجائے توہم اعتمادکر سکتے ہیں کہ وہ مذہب اورحب الوطنی میں ہم آہنگی پیداکرلیں گے”۔

علامہ اقبال کایقین ِکامل بالکل درست نکلا،اسلامیانِ ہندنے بالآخرمتحدہ ہندوستانی قومیت کے سیاسی تصورکوغلط ثابت کرتے ہوئے جمہوری عمل کے ذریعے پاکستان قائم کرلیا۔ان کی تہذیبی وحدت محفوظ ہوگئی اوریوں پاکستان میں اسلام سے عشق اور وطن سے محبت میں کوئی تضادباقی نہ رہا۔اب ہمارا دین اسلام ہے اورہماراوطن دارلسلام ہے اوردوسری طرف آپ نہروکی صداقت کااس بات سے اندازہ لگالیں کہ ساری دنیا کے سامنے انہوں نے تحریری طورپراس بات کااعتراف کیاکہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں گے لیکن خودہی اپنی تحریرسے منحرف ہوگئے اوراس وعدہ خلافی نے ان کی ساری شخصیت کابھرم طشت ازبام کردیاہے۔علامہ کایہ شعرکتناحسبِ حال ہے:
اپنے بھی خفامجھ سے بیگانے بھی ناخوش
میں زہرِہلاہل کوکبھی کہہ نہ سکاقند
رہے نام میرے رب کاجوحق سچ ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں