سمیع اللہ ملک پاکستان کے مانچسٹر فیصل آبادمیں 15/اکتوبر 1950ء کو پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم بھی وہی حاصل کی۔ بنیادی طور پر سول انجینئر ہیں ۔لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے 1969ء میں گولڈ میڈل کے ساتھ ڈگری وصول کی۔ بعد میں اعلیٰ تعلیم کے لئےامریکا چلے گئے۔ اور وہاں دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی میسوچوسٹس ایمحرسٹ سے اسٹرکچر میں ماسٹرز(ایم ایس سی)کی ڈگری لی اوروہ پاکستان کے تیسرے شخص تھے جنہوں نے یہ ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں اسٹرکچر میں ہی پی ایچ ڈی کرکے ساؤتھ ایشیاکے دوسرے انجینئر ہونے کااعزازحاصل کیا۔ امریکا ہی کی ایک بین الاقوامی کمپنی میں براہ راست بطور کنسلٹنٹ شمولیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اوراسی کمپنی میں زندگی کے35 سال گزار دیئے اور ڈائریکٹرکے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ کویت،سعودی عرب اوربحرین میں بین الاقوامی پراجیکٹس پراپنی فنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔اب بھی کئی بین الاقوامی کمپنیوں میں مشاورت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ لندن برطانیہ میں ہی ذاتی کنسلٹنٹ فرم کے مالک ہیں۔ پاکستان میں کالا باغ ڈیم اوردیگرکئی بڑے پراجیکٹس کی مشاورتی ٹیم میں رضاکارانہ طورپراپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ پاکستان ،لندن ،امریکا ،بھارت ،کشمیر،جاپان اوردنیابھرمیں مختلف اخبارات وجرائد ان کے مضامین باقاعدگی سے شائع کرتے ہیں۔ اب تک انگریزی کی تین
1.Bitter Truth Prevail
2.The Unbearably Bitter Truth
3. Destination of Sacrifices……Pakistan
اردو کی 50 کتب شائع ہوچکی ہیں
48۔ حدیثِ آخرت
49-حدیث فریاد
50۔حدیثِ حرم
امریکامیں 7سال اورکویت سعودی عرب اوربحرین میں 10سال اوراب برطانیہ میں پچھلے 37 سالوں سےمقیم ہیں ۔ یہاں ایک مشہور تھنک ٹینک لندن انسٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیا کے ڈائریکٹرہیں۔ برطانیہ کےایک معروف ٹی وی چینل ”میسج”کے ڈائریکٹراورمشہورِ زمانہ پروگرام ”تجزیہ ”کے میزبان رہے ہیں اوران دنوں ٹورنٹوکینیڈا کے ٹی وی اورریڈیو”ای آواز”پرہفتہ وار ہارڈ ٹاک پروگرام میں عالمی سیاست پربطورمہمان پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ میسیج ویب سائٹ اور یوٹیوب کے علاوہ تین درجن سے زائد ویب سائٹس پران کے پروگرام اورمضامین ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ان سے براہِ راست رابطہ کیلئے
samiumalik@hotmail.com